بھیرہ ۔ چوہدری ندیم افضل چن نے پارٹی کو سینٹ ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی ہے۔ چوہدری ندیم افضل چن کو سینٹ انتخابات میں پارٹی کا مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے ۔

سینٹ کے انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما پی پی پی کے کو چےئرمین آصف علی زرداری کے مشیر برائے امور نوجوانان چوہدری ندیم افضل چن نے پارٹی کو سینٹ ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی ہے پیپلز پارٹی کے گذشتہ دود حکومت میں چوہدری ندیم افضل چن رکن قومی اسمبلی اور چےئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رہے انہوں نے اپنے حلقہ نیابت این اے 64میں اربوں روپیہ کے ترقیاتی منصوبے مکمل کر ائے چوہدری ندیم افضل چن نے عوامی سطح پر اور میڈیا میں پارٹی موقف کی بھر پور نما ئندگی کی انہیں سینٹ انتخابات میں پارٹی کا مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے ۔

 

بھیرہ میں بیمار‘ لاغر ‘ مضرصحت جانوروں کے گوشت کی فروخت کا نوٹس لیا جائے

سماجی راہنماؤں عبدالرشید‘ محمد خان‘ خواجہ زوہیب احمد اور مدثر اقبال نے اے سی بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھیرہ میں بیمار‘ لاغر ‘ مضرصحت جانوروں کے گوشت کی فروخت کا نوٹس لیں اور قصابوں کو صحت مند جانوروں کے ذبح کا پابند بنائیں نیز ویٹرنری ڈاکٹر کو بھی اس امر کا پابند بنائیں کہ وہ مذبح خانہ میں ضابطہ کے مطابق خود جاکر ذبح ہونیوالے جانوروں کی جانچ پڑتال کریں اور ذبح کی اجازت دیں سماجی راہنماؤں نے اے سی بھیرہ سے چھوٹے‘ بڑے گوشت کی مہنگے داموں فروخت کا نوٹس بھی لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

لیگی حکومت میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوامی مسائل کو حل کرنے بالخصوص مہنگائی کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔حاجی محمد یعقوب بلوچ

مسلم لیگ ن تحصیل بھیرہ کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد یعقوب بلوچ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ظفر اقبال ملک نے کہا ہے کہ لیگی حکومت میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوامی مسائل کو حل کرنے بالخصوص مہنگائی کے خاتمہ کیلئے

بھیرہ ۔اے سی بھیرہ چوہدری نوید احمد نے زائد کرایہ وصول کرنے پر گاڑیاں بند اور ڈرائیور گرفتار کرا دےئے

اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ چوہدری نوید احمد دیرتھ نے بھیرہ‘ بھلوال‘ سرگودھا‘ جھاوریاں‘ ملکوال اور دھوری روٹوں پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب سے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے 8 گاڑیوں کو بند‘ جبکہ ان گاڑیوں کے 8 ڈرائیوروں کو قانون شکنی پر بھیرہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرادیا ہے‘ اے سی بھیرہ نے

نواحی قصبہ ڈاہر میں زمیندار کے پالتو حفاظتی کتے نے قصبہ کے پانچ افراد کو حملہ کر کے نوچ نوچ کر شدید زخمی کر دیا

نواحی قصبہ ڈاہر میں زمیندار کے پالتو حفاظتی کتے نے قصبہ کے پانچ افراد کو حملہ کر کے نوچ نوچ کر شدید زخمی کر دیا چاروں مضروبوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ داخل کرا دیا گیا ہے مضروبوں کے رشتہ داروں اور قصبہ کے لوگوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کر تے ہوئے الزام لگا یا کہ زمیندار نزاکت نے جان بوجھ کراپنا کتا کھولاجس نے اپنی درندگی کا نشانہ بناتے ہوئے پانچ افراد کو زخمی کر دیا ہے احتجاج کر نے والوں نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مضروبوں کے ساتھ عدم دلچسپی پربھی احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق قصبہ ڈاہرکے زمیندار نزاکت نے اپنے شوق کو پورا کر نے کیلئے مبینہ طور پر 80ہزار